Add To collaction

25-May-2022 مقابلہ -

*علامہ ہاشم نعیمی پر خصوصی نمبر*

احباب اہل سنت!
یہ خبر آپ کے لیے باعث مسرت ہوگی کہ دنیاے تدریس کے سلطان، امام المنطق *علامہ ہاشم نعیمی رحمہ اللہ کی بے مثال علمی/تدریسی/تبلیغی خدمات کو منظر عام پر لانے کے لیے "سواد اعظم دہلی"* کی جانب سے خصوصی شمارہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لہذا علامہ صاحب کے شاگردوں ودیگر علماے کرام سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ علامہ صاحب سے وابستہ اپنی یاد داشتیں لکھ کر ارسال فرمادیں۔نیز جن حضرات کے پاس آپ کی لکھی ہوئی تقریظات، مقدمات، تاثرات، مکتوبات، وغیرہ موجود ہوں ارسال فرمادیں۔علامہ صاحب کے وہ شاگرد جو ملک کے مختلف مقامات پر دینی وعلمی خدمات انجام دے رہے ہیں وہ بھی اپنے تعارف وخدمات کی تفصیلات بھیج دیں۔جن علاقوں میں علامہ صاحب نے سفر فرمائے وہ تفصیلات بھی جن کے پاس محفوظ ہوں اسے بھی ضرور ارسال فرمائیں۔

   1
0 Comments